Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے موبائل فونزاورہیروئن کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے دومختلف کارروائیوں میں موبائل فونزاورہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ جناح ایئرپورٹ کو خفیہ اطلاع ملی متحدہ عرب امارات سے موبائل اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل اوردیگرافسران نے متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کی نگرانی شروع کردی تاہم شارجہ سے ایئرعریبہ سے آنے والے ایک مسافرمحمدعلی کے سامان کی جانچ پڑتال کی تواس کے سامان سے مختلف برانڈمیں شمال سام سنگ گلیکسی ،مٹرولہ 35لاکھ مالیت کے 229موبائل برآمدہوئے جیسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرتے ہوئے ملزم محمدعلی کو گرفتارکرلیاہے،علاوہ ازیںمحکمہ کسٹمزنے ایک اورکارروائی کے دوران بینکاک اسمگل کی جانے والی ایک کروڑسے زائدمالیت کی ہیروئن ضبط کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں ہیروئن کی اسمگلنگ کی جارہی جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل نے بینکاک جانے والے مسافروں کی سخت نگرانی شروع کردی تاہم بینکاک جانے والے قاضی توصیف نامی ایک مسافرکی مشکوک حرکات دیکھ کراس کے سامان کی تلاشی لی گئی تواس نے اپنے سامان میں ایک کروڑ40لاکھ مالیت کی ایک کلو400گرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن چھپائی ہوئی تھی جیسے محکمہ کسٹمزنے قبضے میں لیتے ہوئے ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔

 

 

 

 

 

Mobile and Heroin Smuggling at Karachi Airport

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button