جعلی پی ٹی اے سرٹیفکیٹ کے ذریعے موبائل فونزاسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ایئرپورٹ سے جعلی پی ٹی اے سرٹیفکیٹ کے ذریعے موبائل فونزاسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرایئرپورٹ کو خفیہ اطلاع ملی کہ کراچی ایئرپورٹ سے موبائل فونزاسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کوہدایات جاری کی گئیںکہ موبائل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائیں جاہیں تاہم ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی شروع کردی ۔ذرائع نے بتایامسافروںکی نگرانی کے دوران ایک مسافرمحمدعمرکو روک کراس کے سامان کی تلاشی لی گئی تواس کے سامان میں لاکھوں روپے مالیت کے 63موبائل فونزبرآمدہوئے جس پر محمدعمرسے دریافت کیاگیاتواس نے موبائل فونزکی پی ٹی اے کی این اوسی فراہم کی ۔ذرائع نے بتایاکہ محمدعمرکی جانب سے فراہم کی جانے والی پی ٹی اے کی این اوسی کی تصدیق کی گئی توانکشاف ہواکہ دی جانے والی این اوسی جعلی ہیں۔جو کہ محمدعمرنے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کاڈیٹاحاصل کرکے بنوائی گئیں تھیںجبکہ این اوسی ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے بغیرہی حاصل کرلی گئی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ گرفتارکے جانے والے محمدعمرسے ابتدائی تفتیش سے اس امرکاانکشاف ہواہے کہ محمدعمرلاہورمیں بھی موبائل کی غیرقانونی رجسٹریشن میں بھی ملوث ہے جبکہ مذکورہ ملزم یرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ڈیٹااستعمال کرکے موبائل فونزکی غیرقانونی رجسٹریشن علی رضانامی شخص، لاہورمیں قائم مختلف ٹریول ایجنسیوں کی ملی بھگت سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ڈیٹاحاصل کرکے پی ٹی اے کی این اوسی بنواتاتھا۔
Mobile Smuggling on Fake PTA NOC at Karachi Airport