ملتان کلکٹریٹ نے38کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈکمپلائنس ملتان نے مختلف کارروائیوں کے دوران 38کروڑسے زائدمالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔ذرائع کے مطابق کلکٹرملتان مس منیزہ مجیدنے کلکٹرملتان کے عہدے پرتعیناتی کے بعدسے اسمگلروںکے خلاف گھیراتنگ کردیاہے اوراپنی صلاحیتوں کوروئے کارلاکراسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغازکیااس دوران کلکٹرملتان مس منیزہ مجیدنے ڈپٹی کلکٹرامجدامان کی سربراہی میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے 36بڑی کارروائیوںمیں34کروڑ90لاکھ روپے مالیت کی 21ہزارکلوگرام چھالیہ،دولاکھ لیٹراسمگل ایرانی ڈیزل،4500کلوگرام خشک دودھ،12ہزارکلوگرام اجینوموتو،220ایل ای ڈیز،20ہزارکلوگرام بادام،ٹائرز،کوکونیٹ آئل،آٹوپارٹس،پان مصالہ،سگریٹ شامل ہے جبکہ چارکروڑمالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں بھی ضبط کیں۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ اسمگل شدہ سامان پنجاب کے مختلف شہروں ملتان،ڈی جی خان،ساہیوال،فیصل آباد،چھنگ ،میانوالی ورصادق آباد کے علاقوں سے ضبط کیاگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرملتان مس منیزہ مجیدنے اس عزم کا اظہارکیاہے کہ ملتان کلکٹریٹ کی حدودمیں واقع علاقوں کو اسمگلنگ سے پاک بنانے کے لئے آخری حدتک کارروائیاں جاری رہیں گی اوراسمگلنگ میںملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزادلوائیں گے اوراسمگلنگ کو جڑسے اکھاڑنے کے لئے پوری کوششیں جاری رکھیں گے۔