مسافروں کو درپیش مشکلات ، ملک بھرکے ایئرپورٹس کے لئے افسران مقرر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف بی آرنے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ایس آراو598کے اجراءکے بعد سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کومشکلات پیش آرہی تھیں جس پر ایف بی آرنے مسافروں کو درپیش مشکلات کے ازالہ اورمسافروں کوسہولیات فراہم کرنے کے لئے کسٹمزافسران کو مقررکردیاگیاہے ۔ایف بی آرکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ایڈیشنل کلکٹریوسف علی خان مگسی 0333-246600،لاہورایئرپورٹ پر ایڈیشنل کلکٹرارم سہیل0300-4174177،سیالکوٹ ایئرپورٹ پرایڈیشنل کلکٹرسید بابرعلی شاہ0302-4444004،اسلام آبادایئرپورٹ ایڈیشنل کلکٹررضوان سلابت 0300-9418696،پشاورایئرپورٹ پرایڈیشنل کلکٹرذاکر0333-9719085،کوئٹہ ایئرپورٹ پر ایڈیشنل کلکٹرمعین افضل0333-4416746،ملتان ایئرپورٹ پرایڈیشنل کلکٹرراناعرفان شوکت0321-9420479،فیصل آبادایئرپورٹ پرایڈیشنل کلکٹرمتین عالم0300-7991881کو مقررکیاگیاہے مذکورہ افسران دیئے گئے فون نمبروں پر24گھنٹے موجودرہیں گے تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو درپیش مشکلات کافوری ازالہ کیاجاسکے۔