Eham Khabar

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ایک ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور ازبکستان نے جمعہ کو بین الحکومتی کمیشن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے 1 بلین ڈالر کے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تجارت،اقتصادی اور سائنسی،تکنیکی تعاون پر پاکستان،ازبکستان بین الحکومتی کمیشن کے 8ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت ازبکستان کے وزیر سرمایہ کاری، صنعت و تجارت لازیز قادرتوف اور وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر نے کی۔اجلاس میںکمیشن نے بنیادی طور پر تجارت، بینکنگ، صنعتوں اور پیداوار، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل کی صنعت، توانائی، تیل، قدرتی وسائل، نقل و حمل اور مواصلات، زراعت اور سیاحت اور ثقافت کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ اقتصادی تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔ازبک کے نمائندوں کی جانب سے دونوں ممالک کی طرف سے قریبی تعلقات کی حوصلہ افزائی کے لیے مسلسل کوششوں کو سراہا گیا، خاص طور پر تجارت، ٹرانسپورٹ، بینکنگ اور زراعت کے شعبوں میں۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے ازبک سے تعلقات کی مضبوطی کو سراہا جبکہ ٹرانسپورٹ اور تجارت کے شعبے میں پہلے سے ہونے والی پیش رفت کی حوصلہ افزائی کی اور ازبک کی آٹوموبائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قدرتی معدنیات کے شعبوں میں دریافت کرنے کا خیرمقدم کیا۔دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا کہ سرمایہ کاری کے تعاون اور دوطرفہ تجارت میں بہت بڑی صلاحیت موجود ہے۔مزید برآں بین الحکومتی کمیشن نے ٹیکنالوجی، اختراعات اور اقتصادی شراکت داری کے ذریعے پائیدار ترقی لانے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا۔کمیشن نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں اسے مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔اجلاس میں وزیراعظم کے خصوصی مشیر طارق باجوہ، وزیر خزانہ ذوالفقار یونس، وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن ڈاکٹر کاظم نیاز کے علاوہ پاکستان اور ازبک کی جانب سے وزارت کے دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button