Exclusive Reports

پاک سوزوکی کا فروری 2023 میں دوبارہ پیداوار بندکا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سوزوکی نے گاڑیوں کے پرزہ جات اوردیگرسازوسامان کی کمی کے باعث پاک سوزوکی گاڑیوں کا پلانٹ 13فروری2023 تا 17 فروری 2023 تک بندکرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ موٹرسائیکل کی تیاری کا پلانٹ بدستورکام کرتارہے گا۔واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان میں کار ساز اداروں کو مشکلات کی وجہ سے پیداواری صلاحیت جاری رکھنے میں شدیدمشکلات کے ساتھ ساتھ بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ملکی میں زرمبادلہ کے انتہائی کم ذخائرکے باعث بینکوں کی جانب سے کے ساتھ لیٹر آف کریڈٹ نہ کھولنے کی وجہ سے گاڑیوں کی تیاری کے لیے ضروری سامان وخام مال کی درآمد مکمل طورپر بندہے جس کی وجہ سے ادارہ گاڑیوں کی کٹس درآمد کرنے سے قاصر ہونا۔ اسٹیٹ بینک نے غیر ملکی کرنسی کو ملک کے اندر رکھنے کے لیے بہت سی پابندیاں عائد کیں، جیسا کہ حال ہی میں پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر خطرناک حد تک گرتے جا رہے ہیں، جو فروری 2023 کے مہینے میں 3 بلین امریکی ڈالر سے نیچے آ گئے۔پاک سوزوکی نے 13 تا 17 فروری 2023 تک گاڑیوں کیپروڈکشن بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ گاڑیوں کی پروڈکشن برقرار رکھنے کے لیے درکار سامان درآمد نہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ پاک سوزوکی کا مینوفیکچرنگ پلانٹ کی 13 سے 17 فروری2023 کی موجودہ بندش کا اطلاق صرف گاڑیوں پر ہوگاجبکہ سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ اس سے قبل جنوری 2023 کے مہینے میں پاک سوزوکی نے سال کے آغاز سے ہی کم از کم تین ہفتوں کے لیے اپنی کاروں کی پیداوار بند کر دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button