پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس کے چیئرمین حاجی آصف سکی نے کراچی چیمبرکے انتخابات میں بزنس مین گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس کے فاﺅنڈر/چیئرمین حاجی آصف سکی کراچی چیمبرکے منعقدہونے والے2023-23کے انتخابات کے حوالے سے چیئرمین بزنس مین گروپ زبیرموتی والاکے اعزامیں ہائی ٹی کا اہتمام کیااس موقع پرفاﺅنڈر /چیئرمین پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس حاجی آصف سکی نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارں کی حمایت کا اعلان بھی کیاجبکہ اس موقع پر تاجربرادری کی بڑی تعدانے شرکت کی۔زبیر موتی والانے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسٹمزایجنٹس معیشت کی ترقی میں ایک اہم کردارہے اوریہ معیشت کی ریڑکی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،انہوں نے پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب سے کراچی چیمبرکے سالانہ انتخابات میں بزنس مین گروپ کی حمایت پر حاجی آصف سکی کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر حاجی آصف سکی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بزنس مین گروپ انتخابات میں کامیاب ہونے پر تاجربرادری کے مسائل ہو حل کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے جیساکہ ماضی میں بھی بزنس میں گروپ نے تاجربرادری کے مسائل کوحل کرنے کی ہرممکن کوشش کی اورمسائل کو کافی حدتک حل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔