Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کاا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے کوئٹہ سے آنے والی مسافربسوں کے ذریعے کی جانے والے کروڑوں روپے مالیت کی اشیاءکی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن انجینئرحبیب کووزیرداخلہ سندھ کے آفس سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ کوئٹہ سے کراچی آنے والی بسوں کے ذریعے اسمگل شدہ سامان کی ترسیل کی جاری ہے،جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی انجینئرحبیب نے مذکورہ بالا معلومات کی روشنی میں کراچی کی جانب اسمگلنگ کے راستوں کو کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹوکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرواصف ملک،سپرنٹندنٹ ارشادشاہ سمیت دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے رینجرز کی مدد سے نگرانی شروع کی اور گذشتہ روزصبح کے اوقات میں اطلاع کے مطابق دوبسوں کو روک کراس کی تلاشی کی گئی توبسوں سے بھاری مقدار میںا سمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا جس میں سگریٹ، چھالیہ، الیکٹرانکس اشیاءاورکپڑا بسوں میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا ،ذرائع نے بتایاکہ بسوں سمیت ضبط شدہ سامان کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔اس سلسلے میںڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ نے کسٹمز انٹیلی جنس کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خطے میں اسمگلنگ کے خلاف معلومات پر مبنی کریک ڈاو¿ن پر توجہ دینے کی ترغیب دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button