Eham Khabar

پی آئی سی ٹی سمیت دیگر ٹرمینلزپر درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی ذمہ داری ٹرمینلز سرویئرانجام دے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کنٹینرٹرمینل ،کراچی کنٹینرٹرمینل اورایس اے پی ٹی ٹرمینل پر درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی ذمہ داریاں ٹرمینل کے ملازم سرویئراورمحکمہ کسٹمزکے افسران کی جانب سے رکھے جانے والے پرائیوٹ ملازم (لپو) کررہے ہیں جبکہ درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے لئے ٹرمینلزپر تعینات ایگزامن افسران بیٹھ کرتنخواہ اوربھاری رقوم وصول کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ٹرمینلزکے ملازمین (سرویئرز)کی ذمہ داری صرف کنٹینروں سے باہر نکالے جانے والے سامان کی حفاظت کرناہوتاہے لیکن سرویئرزدرآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کررہے ہیں ان سرویئرزکی جانب سے درآمدکنندگان کو بلاجوازپریشان کرکے بلیک میل کیاجارہاہے جبکہ کسٹمزافسران کی جانب سے رکھے جانے والے پرائیوٹ ملازمین (لپو)بھی سرویئرزکے ساتھ مل کردرآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے فرائض انجام دے رہے ہیں اورکنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے لئے مذکورہ ٹرمینلزپر تعینات کسٹمزافسران صرف رقوم وصول کرہے ہیں۔اس سلسلے میںمتاثرہ درآمدکنندگان نے چیف کلکٹرثریابٹ،کلکٹرایسٹ اورکلکٹرویسٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ مذکورہ ٹرمینلزپر درآمدکنندگان کے ساتھ ہونے والی زیاتیوں کا نوٹس لیں اورایگزامن آفیسرکو پابندکریں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خوداداکریں نہ کہ اپنے پرائیوٹ ملازمین اورٹرمینلز سرویئرزسے درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کروائیںاورکسٹمزافسران کے پرائیوٹ ملازمین کو فوری طورپر ٹرمینلزسے ہٹایاجائے جبکہ ٹرمینل انتظامیہ سرویئرکو بھی پابندکریں کہ سرویئرزدرآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے بجائے صرف اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button