ٹرمینل کا کھلونے کے درآمدکنندگان کے خلاف عدالت جانے کافیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) درآمدکنندگان کی جانب سے دھمکی آمیزرویہ اختیارکرنے اورٹرمینل انتظامیہ پر بدعنوانی کاغلط الزام لگانے پرنجی ٹرمینل انتظامیہ نے عدالت جانے کافیصلہ کرلیاہے۔پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزمیں کہاگیاہے کہ میسرزایکسنگ انٹرنیشنل اورمیسرزون ورلڈکی جانب سے درآمدی کنسائمنٹس پر لگے ڈیمرج کو معاف کرنے کی درخواست دی تاہم ٹرمینل انتظامیہ نے درآمدکنندگان سے درست دستاویزات مہیاکرنے کے لئے مکتوب ارسال کیالیکن درآمدکنندگان کی جانب سے اب تک کسی قسم کی کوئی دستاویزنہیں دیاگیا،ٹرمینل انتظامیہ نے اپنی پریس ریلیزمیں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے جن کنسائمنٹس پر ڈیمرج ختم کرنے کے لئے کہاگیاہے وہ کنسائمنٹس محکمہ کسٹمزکی جانب سے تاحال کلیئرنہیں کئے گئے تاہم محکمہ کسٹمزکی جانب سے کلیئرنہ ہونے والے کنسائمنٹس کو ٹرمینل کی جانب سے ریلیزنہیں کیاجاسکتااورنہ ان پر کسی قسم کی کوئی سہولت دی جاتی ہے،اسی وجہ سے مذکورہ دونوں درآمدکنندگان کی جانب سے ٹرمینل انتظامیہ پرالزام لگایاگیاکہ ٹرمینل کی جانب سے کنسائمنٹس ریلیزکرنے میں جان بوجھ کرتاخیرکی جارہی ہے، ٹرمینل انتظامیہ پردرآمدکنندگان کی جانب سے دھمکی آمیززبان استعمال کرنے اوربدعنوانی کاالزام لگائے گئے جس سے کمپنی کی ساکھ خراب ہوئی ہے تاہم کمپنی کی ساکھ خراب کرنے پر درآمدکنندگان غیرمشروط معافی مانگنے بصورت دیگرٹرمینل انتظامیہ درآمدکنندگان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔