پورٹ قاسم پر سائلوس کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر8کروڑکی بے قائدگیوں کا انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم سے گرین اسٹوریج سائلوس کی کلیئرنس پر8کروڑروپے سے زائد کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہواہے۔دستاویزکے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (کسٹمز)نے جولائی 2014تامئی 2015کے دوران گرین اسٹوریج سائلوس کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف کیاہے کہ16درآمدکنندگان میں شامل میسرزال میزان پولٹری فیڈ، عائشہ فلورملز،ڈیومرفلورملز،فیصل آبادآئل ریفائنری،میسرزال حمزہ فلورملز،میسرزعلی دانیال انڈسٹری،میسرغنی حلال فیڈملز،سلوافیڈملز،رائل رولرفلورملز،رمیزفلورملز،مختارفیڈز،پاک ایگروآئل ملز،میسرزجے ایس کے فیڈلمیٹڈ،میسرزجدیدفیڈانڈسٹری،میسرزاسلام آباد فیڈاورانٹرلنک کارپوریشن نے چائنا،ترکی اورامریکہ سے درآمدکئے جانے والے گرین اسٹوریج سائلوس کے 17کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے سیلز ٹیکس کے 8thشیڈول کا غلط استعمال کرتے ہوئے قومی خزانہ کو مجموعی طورپر 8کروڑ38لاکھ98ہزار104روپے مالیت کا نقصان پہنچایا۔دستاویزکے مطابق مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے گرین اسٹوریج سائلوس کی کلیئرنس سیلز ٹیکس کے 8thشیڈول کے تحت کرتے ہوئے 5فیصدسیلز ٹیکس کی ادائیگی کی گئی جبکہ سائلوس کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر17فیصدسیلز ٹیکس عائد ہوتاہے۔