Exclusive Reports

پی سی اے نے درآمدکنندگان کو24کروڑروپے کی ٹیکس چوری کے نوٹسزجاری کردیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے 24کروڑروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے جانے کے نوٹسزجاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرپوسٹ کلیئرنس آڈٹ ڈاکٹرمحمدندیم میمن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹرارسلان مجیدرانا ودیگرافسران نے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ متعدددرآمدکنندگان کی جانب سے 35کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی گئی جس میںکسٹمزایکٹ1969 کے تحت 5thشیڈول کا ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے مشینری کے لئے گارڈراسٹریکچر،اسپیئرپارٹس کی کلیئرنس پر20کروڑ70لاکھ روپے مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی وسیلزٹیکس کی چوری کی ،جبکہ 80کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر 40درآمدکنندگان نے مس ڈیکلریشن کرتے ہوئے پی سی ٹی کا غلط استعمال کیااور 6thشیڈول کے تحت ٹیکس کی سہولت کا فائد ہ اٹھاکر3کروڑ30لاکھ روپے مالیت کی سیلز ٹیکس کی چوری کی ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے دسمبر2017کے دوران 24کروڑروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی نشاندہی کرتے ہوئے درآمدکنندگان کو نوٹسزجاری کردیئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button