پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی نشاندہی، درآمدی کنسائمنٹس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی عدم ادائیگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے ایس آراو 1035کے نفاذکے بعد گرین چینل کے تحت متعدددرآمدی کنسائمنٹس پر تین کروڑسے زائد مالیت کی ریگولیٹری ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کی نشاندہی کرتے ہوئے درآمدکنندگان کے خلاف آڈٹ ابزویشن جاری کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرپوسٹ کلیئرنس آڈٹ ڈاکٹرندیم میمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹرنے ایس آراو1035کے نفاذکے بعد کلیئرہونے والے مختلف اشیاءکے 169کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال شروع کی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندگان نے اپریزمنٹ ایسٹ،اپریزمنٹ ویسٹ اورپورٹ قاسم کلکٹریٹس سے 35کنسائمنٹس کی کلیئرنس گرین چینل کے ذریعے کرتے ہوئے 3کروڑ10لاکھ مالیت کی ریگولیٹری ڈیوٹی کی ادائیگی نہیں کی تاہم پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے درآمدکنندگان کو آڈٹ آبزویشن کا اجراکیا گیا جس پردرآمدکنندگان ریگولیٹری ڈیوٹی کی ادائیگی پررضامندہوگئے