پی پی آراو:درآمدی اشیاءکی لیب رپورٹ رشوت سے مشروط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پلانٹ پروٹیکشن ڈپاٹمنٹ میں ناتجربہ کارافسران وعملے کی تعیناتی کے باعث درآمدی کنسائمنٹس کے لئے جاری کی جانے والی لیب رپورٹ آن لائن ارسال نہیں کی جارہی جس کے باعث درآمدکنندگان کو کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں مشکلات پیش آرہی ہیں اوردرآمدکنندگان کو ڈیمرج وڈیٹینشن کی مدمیں لاکھوں روپے کی اضافی ادائیگیاں کرناپڑرہی ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ادارے میں تعینات افسران وعملہ درآمدی اشیاءکی آن لائن رپورٹ فوری طورپر ارسال کرنے کے عوض درآمدکنندگان سے بھاری رشوت طلب کررہے ہیں جبکہ رشوت نے دینے والے درآمدکنندگان کی رپورٹ ارسال نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے ان کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کاشکارہورہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ لیب سے جانوروں کے کھانے پینے کی اشیاء،کھالوں سمیت مختلف اشیاءکی کلیئرنس کورنٹائن سر ٹیفکیٹ سے مشروط ہے جس کے باعث پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات افسران وعملہ اس بات کا ناجائزفائدہ اٹھاکررشوت کے بغیرکسی بھی کنسائمنٹ کی لیب رپورٹ ارسال نہیں کررہے جس سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس متاثرہورہی ہے۔