Breaking NewsEham Khabar

پریونٹیوآفیسراظہرملک پرلگائے گئے الزمات بے بنیادقرار،نوکری بحال

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریوینونے پریونٹیوآفیسراظہرملک پر لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیادقراردیتے ہوئے اظہرملک کی نوکری بحال کردیاگیاہے۔واضح رہے کہ پریونٹیوآفیسراظہرملک کو 22اکتوبر2022کو نوکری سے معطل کرنے کے بعدان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغازکیاگیا،دستاویزات کے مطابق ممبرایڈمن/ایچ آر ایف بی آرنے پریونٹیوآفیسراظہرملک کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے گئے جس پر ممبرایڈمن نے قوانین کے مطابق اظہرملک پر لگائے گئے الزامات بے بنیادقراردیتے ہوئے الزامات سے بری کردیااورساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی ہے کہ آفیسرکو فوری طور سے دوبارہ سرکاری ملازمت میں شامل کیا جائے اور معطلی کی مدت کو بھی ڈیوٹی میں شامل کیاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button