پرنسپل اپریرز/اپریزنگ آفیسرزکی ہڑتال،درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے اختیارات ڈپٹی کلکٹرزکومنتقل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف کلکٹراپریزمنٹ ساﺅتھ عبدالرشیدشیخ نے درآمدکنسائمنٹس کی کلیئرنس کے تمام ترا ختیارات اسسٹنٹ وڈپٹی کلکٹرزکو منتقل کردیئے گئے ہیں۔گذشتہ دنوں پرنسپل اپریزرزاوراپریزنگ آفیسرکی ہڑتال کے باعث درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکارہوگئی تھی جس پر چیف کلکٹرکی ہدایت پر کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ کی جانب سے ایک آفس آڈرجاری کردیاگیاجس کے تحت درآمدی کنسائنمٹس کی کلیئرنس کے تمام تراختیارات اسسٹنٹ وڈپٹی کلکٹرزاورکنسائمنٹس کے ریویوکے اختیارات ایڈیشنل کلکٹرزکو منتقل کردیئے ہیں ۔محکمہ کسٹمزکے ذرائع بتایاکہ پرنسپل اپریزرزکو اپریزنگ آفیسرزکی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کو کوئی جوازنہیںبنتاکیونکہ چیف کلکٹرزکے چیئرمین ایف بی آراورممبرکسٹمزکی ہدایت پرہی کرپشن کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ ہڑتال پر جانے والے پرنسپل اپریزرزارواپریزنگ آفیسرزکے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔