Breaking NewsEham KhabarGenernal News

حج و عمرہ کیلئے جانیوالوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے حج، عمرہ اور زیارتوں پر جانے والے مسافروں پر ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ٹیکس نان فائلرز مسافروں پر عائد کیا جائے گا۔ اس ٹیکس کا مقصد معیشت کو دستاویز کرنا ہے۔ یہ تجویز ریفارم اینڈ ریونیو موبلائزیشن کمیشن نے بجٹ 2023-24 کے لئے حکومت کو دی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 2 سے 3 ارب ڈالر سالانہ غیر ملکی سفر پر خرچ کئے جاتے ہیں، خاص طور پر مذہبی دوروں کے لئے۔ ایسے افراد جو اپنی ٹیکس کی ذمہ داری پوری نہیں کرتے۔ یہ مسافر اکثر اکانومی کلاس پر پروازوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ فی الحال ایئر ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس عائد ہے جس میں بزنس کلاس پر یہ شرح زیادہ ہی۔ البتہ ڈائریکٹ ٹیکس میں ان افراد کی نشاندہی کرنا مشکل ہے۔ لہذا کمیشن نے تجویز دی ہے کہ فعال ٹیکس دہندگان پر 5 فیصد انکم ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے جبکہ غیر فعال ٹیکس پیئرز کے لئے یہ شرح 20 فیصد کی جائے۔ جبکہ اس ٹیکس کی وصولی ہوائی ٹکٹس پر کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ، کمیشن کی تجویز ہے کہ ہوٹلز میں قیام کرنے والے مسافروں سے جو فعال ٹیکس دہندگان ہیں، ان پر 5 فیصد اور غیر فعال ٹیکس دہندگان پر 20 فیصد کی شرح سے ٹیکس وصول کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button