کیوموبائل کے جعلی برانڈفروخت کرنے پر مزید دومقدمات درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسرزکیوموبائل نے جعلی برانڈفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیزکرتے ہوئے مزیددومقدمات درج کرنے کے لئے درخواست دائرکردی ہے۔ذرائع کے مطابق میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل)نے شداد کورٹ سندھ میں میسربھٹوموبائل اوربھٹوموبائل کمیونی کیشن کے مالکان محمدعلی اوراحمدعلی کے خلاف ایڈیشنل دسٹرکٹ اینڈسیشن جج شدادکورٹ کے معززعدالت میں جمع کروادی ہے۔علاوہ ازیں میسرزکیوموبائل نے پولیس اسٹیشن جلال پورجتن گجرات پنجاب میں میسرزنورموبائل کے مالک حامدسہیل چیمہ کے خلاف بھی مقدمہ کے لئے درخواست دیدی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ بالا تمام ملزمان کا تعلق افغانستان کے اسمگلرکے ساتھ ہے جو بھاری مقدارمیں کیوموبائل کے جعلی برانڈاسمگل کرکے مارکیٹ میں فروخت کررہے تھے جس سے نہ صرف قومی خزانے کو بلکہ کمپنی کو بھی بھاری نقصان اٹھاناپڑرہاتھا۔اس ضمن میںکیوموبائل کے چیف لیگل کوڈی نیٹرنے رابطہ کرنے پر بتایاکہ جعلی کیوموبائل کے برانڈفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا دائرکارمزیدبڑھایاجارہاہے تاکہ کمپنی کے ساک خراب نہ ہو۔