کیوموبائل نے نادہندگان کے خلاف قانونی چارہ جوہی کا فیصلہ کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل)نے اپنے نادہندگان کے خلاف قانونی چارہ جوہی کا اصولی فیصلہ لیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل)نے متعددڈیلرزمیں شامل میسرزروحااینڈروحان موبائل اسٹورحیدرآباد،میسرزپپوموبائل دادو،میسرزالحافظ موبائل زون ،میسرزچھوڈبدین ،مسیرزایم ڈی موبائل اورنگی ٹاﺅن ،میسرزدبئی الیکٹرانکس کراچی، میسرزالشیخ کمیونی کیشن سکھراورمیسرزآئیڈیل کمیونی کیشن خیرپورکو کریڈٹ پر موبائل فونز فروخت کئے تھے تاہم ان ڈیلروں پر لاکھوں روپے مالیت کے واجبات ہیںجو کافی عرصے سے ادانہیں کئے گئے اس سلسلے میں کیوموبائل کی جانب سے ان کو قانونی نوٹس ارسال کئے جاچکے ہیں لیکن ان کی جانب سے ابھی تک رقوم کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں تاہم کیوموبائل نے فیصلہ کیاہے عدالت میں ان کے خلاف سول مقدمات قائم کئے جائیں ان کی جائیدادیں ضبط کرکے رقوم کی وصولی کی جاسکے۔اس ضمن میں کیوموبائل کے لیگل کوڈی نیٹرسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ مذکورہ ڈیلرزجو کہ کافی عرصے سے کیوموبائل کے نادہندہ ہیں اس سلسلے میں ان ڈیلروں کو قانونی نوٹسزبھی دیئے گئے ہیں لیکن اب تک رقوم کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔انہوں نے بتایاکہ کیوموبائل کے پاس ان ڈیلزوںکے خلاف تمام دستاویزی ثبوت موجودہیں جس کوبنیادبناکران ڈیلروں کی جائیدادیں ضبط کرکے واجب الادارقوم کی وصولی کی جائے گی۔