ڈی جی کام کا پنجاب اورکے پی کے میں جعلی موبائل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل)نے پنجاب اورخیبرپختونخواکی موبائل مارکیٹوں میں جعلی کیوموبائل کی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق میسرزڈی جی کا م ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل )نے سندھ اوربلوچستان میں کیوموبائل کے جعلی برانڈکی فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے تاہم مذکورہ صوبوں میں جعلی کیوموبائل فروخت کرنے والوں نے اپنے خلاف کارروائی کے بعدکیوموبائل کے جعلی برانڈپنجاب کے مختلف علاقوں ،فیصل آباد،لاہوراورپشاورمنتقل کرکے فروخت کرناشروع کردیئے جس پر میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل)نے پنجاب اورخیبرپختونخوا(کے پی کے )کی موبائل مارکیٹوں میں جعلی کیوموبائل کے برانڈفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ملک بھرمیں منظم گروہ نے جعلی کیوموبائل فروخت کرکے میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل)کو ہی نہیں بلکہ قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایاہے