سرگودھا موبائل مارکیٹ میں کیوموبائل کے جعلی برانڈکی فروخت،ڈی جی کام کا ملزما ن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی نے سرگودھارکی موبائل مارکیٹوں میں کیوموبائل کے جعلی برانڈفروخت کرنے والی چاردکانوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے۔۔ذرائع کے میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیم نے سرگودھامیں موبائل مارکیٹوں کا دورہ کیاجہاں پر مختلف موبائل کی شاپس پر جاکرانہوں نے کیوموئل کے برانڈکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ سرگودھاٹرسٹ پلازہ میں میسرزلاہورموبائلز،میسرزایم ایم موبائل ،میسرزشان موبائل اورمیسرززکریاموبائل شاپس پر مختلف برانڈمیں شامل M-3،E-400،C6،سمیت مختلف برانڈکے کیوموبائل کی فروخت کی جارہی تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ موبائل شاپ کے مالکان کی جانب سے کاپی رائٹ ایکٹ 1962 کی کھلی خلاف ورزی کی گئی جس پرمیسرز ڈی جی کام ٹریڈنگ لمیٹڈ نے کاپی رائٹ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پرسرگودھاکے سٹی تھانے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائرکردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کی جانب سے کئے جانے والے اس عمل کی وجہ سے نہ صرف کمپنی کو بلکہ قومی خزانہ کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاگیاہے۔