Anti-Smuggling

کیوموبائل کا کوئٹہ کے اسمگلروںکے خلاف مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ(کیوموبائل)نے معززعدالت سیشن جج ساﺅتھ میں مقدمہ نمبر1088/2018دائرکردیاہے ،کیوموبائل کی جانب سے مذکورہ مقدمہ اشرف خان نامی شخص کے خلاف دائرکیاگیاہے جو بذریعہ کوئٹہ افغانستان سے کیوموبائل کے جعلی برانڈبھاری مقدارمیں اسمگل کرکے کراچی سمیت ملک کے بیشترشہروں میں فروخت کرتاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ ملزم نے ال نجیبی پلازہ کراچی کی دکان نمبرG-29صدرمیں ایک آفس بھی کھل رکھاہے جہاں پر بھاری مقدارمیں کیوموبائل فونز کے جعلی برانڈرکھے جاتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ معززعدالت نے وکیلوں کے دلائل سنے کے بعد فریقین کو قانونی نوٹسزجارکردیئے ہیں جس کی ایک کاپی ایس ایس پی پولیس ساﺅتھ کراچی کو بھیج دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button