Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ،کروڑوں روپے مالیت کی چرس اوراسمگل گاڑیاں ضبط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ انفورسمنٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8کروڑمالیت کی چرس اور16کروڑمالیت کی نان ڈیوٹی پیڈگاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ کلکٹریٹ کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں منشیات کی اسمگلنگ کی جاری کی جس پر کلکٹرسمیع الحق کی ہدایات پر ایڈیشنل کلکٹرمعین افضل کی سربراہی میں اسسٹنٹ کلکٹرشیریاروسیم اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے آرسی ڈی ہائی وے پر گاڑیوں کی نگرانی شروع کی تاہم ایک گاڑی نمبرJ-3639کوروک کراس کی تلاشی لی گئی توگاڑی کی سیٹوں اوردروازوں کے 160کلوگرام چرس چھپائی ہوئی تھی جس کی مالیت 8کروڑروپے بتائی گئی ہے محکمہ کسٹمزنے منشیات ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے ۔علاوہ ازیں کوئٹہ کلکٹریٹ انفورسمنٹ کی موبائل اسکواڈ اورپولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران این سی پی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے 16کروڑ90لاکھ روپے مالیت کی 18 گاڑیاں ضبط کیں،کلکٹرانفورسمنٹ سمیع الحق کی خصوصی ہدایات پر،ایڈیشنل کلکٹر (انفورسمنٹ) معین افضل کی سربراہی میں موبائل سکواڈ تشکیل دی گئی،اسسٹنٹ کلکٹر شفیع اللہ ودیگر افسران واہلکاروںاور پولیس سپرنٹنڈنٹ شہزاد اختر، انسپکٹر علی کامران ، انسپکٹر فراز فیاض نے ائیرپورٹ روڈ پر مختلف علاقوں میں مشترکہ ناکے لگائے اورچیکنگ کے دوران 18نان ڈیوٹی پیڈگاڑیوں اپنے قبضے میںلے لی ہیں جن کی مالیت 16کروڑ90لاکھ بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button