Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل چھالیہ ضبط

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کے دوان کروڑوں روپے مالیت چھالیہ ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرعرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ لک پاس چیک پوسٹ سے بھاری مقدارمیں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہےجس پر کلکٹرعرفان جاویدکی ہدایت پر لگ پاس چیک پوسٹ پر تعینات کسٹمزکے عملے نے گاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کردی تاہم ایک ٹرالر نمبرTKX-995کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ ٹرالر پر نصب ایل پی جی باوزر جس میں دھوکہ دینے کے لئے گیس بھی بھری ہوئی تھی اس میں 5کروڑ50لاکھ مالیت کی 20ٹن چھالیہ برآمدہوئی ۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزنے چھالیہ ضبط کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرکے کسٹمزقوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button