Uncategorized
کوئٹہ کسٹمزنے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرلیں
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کسٹمزکلکٹریٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے غیرملکی سامان کی اندورن ملک اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق نے اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایات جاری کی تھیں تاہم کلکٹر کسٹمز پریونٹیو ڈاکٹر فرید خان نے چیف کلکٹرکی ہدایات پر عمل درآمدکرتے ہوئے ایڈشنل کلکٹر معین افضل کی سربراہی میں اسسٹنٹ کلکٹریوسف مری انسپکٹررحمت اللہ خان اوردیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین کروڑمالیت کا 24ہزارایرانی جوس جوٹماٹرکی آڑمیں چھپائی گئی تھی اس کے علاوہ 10 ہزار کلو گرام بادام، اور 7ہزار کلو گرام خشخاش برآمدہوئی