Eham Khabar

ایس اے پی ٹی پر درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ساﺅتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل پر درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں مذکورہ ٹرمینل پر درآمد کئے جانے والے چار تا پانچ کنٹینرز سے پرفیوم‘ کاسمیٹک‘ مصنوعی زیورات کے کاٹن غائب کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ درآمدی کنسائمنٹس کو ایگزامنیشن کے لئے دو تا تین روز کے لئے کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے اور رات کے وقت اس پر صرف تارپال ڈالا جاتا ہے۔ بعد ازاں ایگزامنیشن کے بعد کنسائمنٹ جب ریلیز کیا جاتا ہے تو اس میں سے پورے کے پورے کاٹن غائب ہوتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کنٹینرز سے مال چوری کرکے دوسرے کنٹینرز میں ڈال کر ان سے ”معاوضہ“ وصول کیا جاتا ہے۔ متاثرہ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے کسٹم کے اعلیٰ حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے لیکن تاحال اس بارے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button