کوئٹہ کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں تیز، 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کلکٹریٹ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت اسمگل اشیاءضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق کولپور، نوشکی، لکپاس، زیارت کراس سمیت دیگر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے ریکارڈ کسیز کئے جس میںکولپور انفورسمنٹ یونٹ سینئر انسپکٹر تنویر اور ٹیم نے 15 لاکھ انڈین ساخت کے مختلف کوالٹی کے ممنوعہ گوٹکا جن کی مالیت 9 کروڑ روپے بتائی گئی ہے، جبکہ لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کے انچارج سینئر پریونٹیو افیسر فرید رند کی چھاپہ مار ٹیم نے 9 کروڑ روپے مالیت کے غیر ملکی سامان جن میں کپڑا ٹائر، خوردنی تیل، نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں کے علاوہ چینی اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنا ئی،نوشکی کے حساس کسٹم چیک پوسٹ کا عملہ جو انسپکٹر نذیر کرد، انسپکٹر ایاز خان پر مشتمل ہے اس ٹیم نے ہزاروں پارسلز چینی اور کھاد کے ضبط کئے اس کے علاوہ زیارت کراس پر انسپکٹر آصف کریم سندھو اور ٹیم نے 5 قیمتی نان کسٹمز پیڈ کو قبضے میں لیا ،کوئٹہ کسٹمزکی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میںکلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان اللہ خان کی ہدایات پر ایڈشنل کلکٹر عمر شفیق ، ڈپٹی کلکٹر اسد علیم اور اسسٹنٹ کلکٹر حسیب احمد کی زیر نگرانی انجام دی جارہی ہیں ان کاروائیوں میں انسپکٹر ہارون، انسپکٹر رمیز الحسن، انسپکٹر خرم وکٹر،انسپکٹر ارسلان باز، انسپکٹر کنور احسان خان بھی شامل تھے جبکہ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان اللہ خان اور دیگر افسران تمام اسٹیشنوں کو یکساں طور پر مانیٹر کر رہے ہیں۔اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے دیگر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس بھی یکساں طور پر متحرک ہے۔ذرائع کے مطابق ممبر کسٹم آپریشن میڈیم زیبا حئی اظہر اور چیف کلکٹر بلوچستان محمد سلیم کی سخت ترین ہدایات کی روشنی میں اسمگلروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی ہے