کوئٹہ کلکٹریٹ کا وسیع پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری چینی ،پیٹرول،ڈیزل اوراسمگل گاڑیاں ضبط،
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کلکٹریٹ نے چینی، پٹرول ڈیزل اور نان کسٹمزپیڈ گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پیمانے پر کریک ڈاﺅن شروع کردیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان الرحمن خان کی ہدایت پر درخشاںفیلڈ انفورسمنٹ یونٹ اور ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن کوئٹہ سرکل کا مشترکہ چھاپہ مارکر بھوسا منڈی میں قائم گودام سے 2350 پارسلز چینی برآمد کئے جبکہ لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایک آئل ٹینکر سے 28ہزار لیٹر غیر ملکی پٹرول وڈیزل برآمد کی،اس کے علاوہ نوکنڈی کے مقام پر تافتان رائفل اور سندھ رجمنٹ کے تعاون سے افغان بارڈر کے قریب چھاپہ مارکر 9 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت 127 کارٹن غیر ملکی برانڈ کے سیگریٹس برآمد کی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ تینوںکارروائیوں میں ضبط کی جانے والی اشیاءکی ملایت 8کروڑروپے بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پٹرول ڈیزل، نان کسٹم پیڈ اور خاص کر خوردنی اشیاءجس میں چینی شامل ہے کے اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبر کسٹمز آپریشن میڈیم زیبا حئی اظہر اور چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن کی واضح ہدایات پر بلوچستان میں اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔