Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

کسٹمز کوئٹہ انفورسمنٹ کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت چرس ضبط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کلکٹریٹ نے کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی چرس قبضہ میں لے کرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) سمیع الحق نے موصول ہونے والی اطلاع پر ایڈیشنل کلکٹر آفتاب اللہ شاہ کواسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہدایات جاری کیں جس پر اسسٹنٹ کلکٹر لکپاس اسد علیم کواحکامات جاری کئے گئے کہ منشیات کی بھاری مقدار کوئٹہ شہر سے مختلف شہروں کے راستے اسمگل کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تشکیل دی جانے والی ٹیم میں شامل انچارج لکپاس شبیر خان، عیسیٰ خان، انسپکٹر، اسحاق جارج، انسپکٹر اوراہلکاروںنے نسان کار کو لکپاس چیک پوسٹ پر روک کراس کی تلاشی لی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 178کلوگرام اعلیٰ معیارکی چرس برآمدہوئی ۔ذرائع کا کہناہے کہ اسمگلنگ میںاستعمال ہونے والی گاڑی سمیت منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 10 کروڑ90لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button