Breaking NewsEham Khabar

ایف بی آرکی کسٹمزافسران کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایات

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے محکمہ کسٹمزسے تعلق رکھنے والے گریڈ18کے تمام افسران کو اثاثے کی تفصیلات اورپرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس جمع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔اس سلسلے میں ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میںکہا گیاہے کہ کسٹمزافسران کی ذاتی ریکارڈکی چھان بین سے اس امر کا انکشاف ہواکہ ہے کسٹمزافسران کی ایک کثیرتعداد نے ابھی تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات اورپرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس جمع نہیں کروائی ہے۔اس سلسلے میں ایف بی آرنے ان تمام افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسٹمزافسران جن کی گریڈ18سے گریڈ19میں ترقی دی جاری ہے ان کو ایک مرتبہ پھرباورکروایاجارہاہے کہ وہ 30جون2022تک کے تمام اثاثوں اورپرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس کی تفصیلات 6اپریل2023تک جمع کروائیں،نوٹیفکیشن میںکہاگیاہے کہ اگر کوئی بھی افسر مقررہ تاریخ تک مذکورہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہتا ہے توان افسران کی اگلے گریڈمیںترقی روک لی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button