کسٹمزحکام کی ملی بھگت سے جعلی دستایزات پر اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں کسٹمزحکام اورایکسائزاینڈٹیکسیشن حکام کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات کی بنیادپر بری تعدادمیں اسمگل شدہ اورنان ڈیوٹی پیڈلینڈکروزرز،بی ایم ڈبلیو،مرسیڈیزسمیت لگژری گاڑیوں رجسٹرڈہونے کا انکشاف ہواہے۔وفاقی ٹیکس محتسب کے احکامات پر ایف بی آرنے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایکسائزاینڈٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آرکو معاملے کی تفصیلی چھان بین کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایات پر ایف بی آرنے ملک بھرکے ایکسائزڈپارٹمنٹس سے رجسٹرڈہونے والی لگژری گاڑیوں کا ڈیٹا طلب کرلیاہے مگرایکسائز ڈپارٹمنٹ نے ڈیٹادینے طلب کیاہے جس پر وفاقی ٹیکس محتسب نے ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کو فیڈرل بورڈآف ریونیوسے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس بارے میں ایف بی آرحکام سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ وفاقی ٹیکس محتسب آفس کی مداخلت پرایکسائزڈپارٹمنٹ نے رجسٹرڈہونے والی گاڑیوں کا ڈیٹافراہم کرنا شروع کردیاہے پچھلے پانچ سال کے دوران رجسٹرڈکی جانے والی گاڑیوں کے کوائف کی ایف بی آرکے پاس ڈیٹا بینک میں موجودڈیٹاسے کراس میچنگ کی جائے گی اورجن گاڑیوں کا ریکارڈایف بی آرکے ڈیٹا سے میچ کرے گاانہیں کلیئرکردیاجائے گا جن کے کاغذات جعلی پائے جائیں گے ان کے خلاف جعلسازی کے ساتھ ٹیکس چوری کے مقدمات درج ہوں گے۔