گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے کسٹمز ایجنٹس کے داخلے پر پابندی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف کلکٹرنے گاڑیوں کی کلیئرنس میں وقتافوقتاہونے والے بدعنوانی کے واقعات کے پیش نظرسخت اقدامات اٹھاتے ہوئے پرانی گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے کلکٹریٹس میں کسٹمزایجنٹس کے داخلے پراورکسٹمزاسٹاف کے ساتھ تعلق رکھنے پر پابندی عائدکردی ہے۔چیف کلکٹرکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرانی اوراستعمال شدہ گاڑیوں کی کلیئرنس اصل پاسپورٹ اورایکسپورٹ سرٹیفکیٹ سے مشروط ہے جس کے لئے کسٹمزایجنٹس پاسپورٹ اوردیگردستاویزات محکمہ کسٹمزمیں جمع کرواتے ہیں تاہم چیف کلکٹر کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پرانی گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے کسٹمزایجنٹس کلکٹریٹ کے احاطے میں داخل نہیں ہوسکتے جس کے لئے کلکٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسٹمزہاﺅس کے گراﺅنڈفلورپر متعلقہ دستاویزات کی وصولی کے لئے کاﺅنٹرڈیسک قائم کریں اس سلسلے میںکسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ ہم آہنگی بھی کی جاسکتی ہے ،دستاویزات کے وصولی کے لئے کاﺅنٹرڈیسک کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ متعلقہ ایڈیشنل /ڈپٹی کلکٹرہیڈکواٹرکے ذریعے کی جائے اوراس کی تفصیلی رپورٹ چیف کوارسال کی جائے۔