Breaking NewsExclusive ReportsGenernal News

نیشنل بینک پر ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے قوانین کی خلاف ورزی پر نیشنل بینک آف پاکستان پر ایک کروڑ 46 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے یہ جرمانہ موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) 2023 کے دوران عائد کیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق یہ جرمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل بینک گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں ان خلاف ورزی کی وجہ سے دو کروڑ 17 لاکھ تک کا جرمانہ ادا کرچکا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے جولائی 2019ءسے باقاعدہ طور پر بینکوں پر عائد جرمانوں کی تفصیلات شائع کرنا شروع کیا ہے تاکہ بینکوں میں قوانین کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button