Exclusive Reports
منی بجٹ ، موبائل فونزکی درآمدپر 25فیصدسیلز ٹیکس عائد ،موبائل فونزمہنگے
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں موبائل فونزکی درآمدپر سیلزٹیکس کی شرح میں 25فیصدتک اضافہ کردیاہے،جس کے بعد موبائل فونزکی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے،موبائل فونزکی درآمدپرسیلزٹیکس 17فیصدسے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے جس موبائل فونزکی درآمدی قیمت 200 امریکی ڈالر سے زیادہ ہے لیکن 350 ڈالر سے زیادہ نہیں ہے ان موبائل فونزکی درآمدپر 18فیصدسیلز ٹیکس عائد ہوگا اورایسے موبائل فونزجن کی درآمدی قیمت 350 امریکی ڈالر سے زیادہ ہے لیکن 500 ڈالر سے زیادہ نہیں ہے،جبکہ 500 امریکی ڈالر سے زیادہ کے اعلیٰ درجے کے موبائل فونز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیاگیاہے۔