ایس اے پی ٹی پر درآمدی کنسائمٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکارہورہی ہے جس کے باعث تاجربرادری میں شدیداضطراب کی لہرپائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایس اے پی ٹی کلکٹریٹ میں تعینات افسران کی جانب سےدرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیری حربوں کااستعمال کیاجارہاہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ درآمدکنندگان کی جانب سے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلیرشنز پر عملدرآمد کرنے میں ایک سے ڈیڑھ ہفتہ لگ رہا ہے جس کی وجہ سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکارہورہی ہےاور درآمدکنندگان کو ڈیمرج وڈیٹینشن کی مد میں اضافی ادائیگیاں کرنے پڑرہی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ کلکٹیریٹ میں تعینات افسران کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تعطل کی وجہ سسٹم کی خرابی بتارہے ہیں جبکہ سسٹم بالکل درست چل رہاہے۔ذرائع نے بتایا کلکٙٹریٹ کے افسران اپنے ذاتی کاموں کو فوقیت دیتے ہیں لیکن اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھارہے۔