Exclusive Reports

سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجودلگژری گاڑیاں کسٹمزافسران کے زیراستعمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے گذشتہ دنوں احکامات جاری کئے گئے تھے کہ ایف بی آرسے تعلق رکھنے والے تمام افسران کے زیراستعمال لگژری گاڑیاں واپس کردی جائیں تاہم محکمہ کسٹمزسے تعلق رکھنے والے کچھ افسران نے لگژری گاڑیاں واپس کردی ہیں لیکن ابھی بھی بیشترافسران نے لگژری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھی ہوئی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ لیکن کچھ افسران نے عدالت کے احکامات کو ماننے سے انکارکرتے ہوئے ابھی تک گاڑیاں واپس نہیں کیں ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ محکمہ کسٹمزکے علاوہ کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران نے ابھی تک اسمگل لگژری گاڑیاں اپنے زیراستعمال رکھی ہوئی ہیںجن کی ابھی تک واپسی نہیں ہوئی کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران کے علاوہ وہاں پر تعینات اہلکاروں بھی لگژری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button