شرجیل جمال ایف پی سی سی آئی ٹریڈ ریگولیٹری لاءکے کنونیئرمقررکریئے گئے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شرجیل جمال ایف پی سی سی آئی ٹریڈریگولیٹری لاءکے کنویئرمقررکردیئے گئے ہیںجبکہ ٹریڈریگولیٹری لاءممبران میں محمدفیصل،آغاشاہدمجید،طارق بن سلمان صدیقی،محمدانیس،کاشف جاوید،شیخ محمدآفتاب اورمحمداقبال شامل ہیں۔اس سلسلے میں شرجیل جمال سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ ٹریڈریگولیٹری لاءکا اصل مقصدٹریڈرزمیں درپیش مسائل کو حل کرنا اورٹریڈکے ذریعے ہونے والی بدعنوانیوں کا خاتمہ کرناہے تاکہ ٹریڈرزکو سہولیات فراہم ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ آج ہمارے ملک کاسب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے جب تک کرپشن کوجڑسے ختم نہیں کیاجائے گاٹریڈرزکی مشکلات بھی ختم نہیں ہونگی ۔شرجیل جمال نے مزیدبتایاکہ کرپشن کے خاتمے کے لئے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے جس سے ملک میں بھی خوشحالی آئے گے۔انہوںنے کہاکہ ٹریڈقوانین میں تبدیلی کی اشہدضرورت ہے تاکہ ٹریڈرزکو سہولیات فراہم کرکے ملک وقوم کی ترقی کی جاسکے۔