Eham Khabar

ایکسپورٹ پروسیسنگ زون ،کنسائمنٹس کی منتقلی رکنے سے ،درآمدکنندگان کو مشکلات کا سامنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بانڈڈکیریئرکے لائسنس بلاک کرنے کے باعث پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون منتقل کئے جانے والے بے شمارکنسائمنٹس کی منتقلی رکنے سے ای پی زیڈمیں ایکسپورٹ کے کنسائمنٹس کی تیاری میں مشکلات پیش آرہی ہیں اورایکسپورٹ کے آرڈکی منسوخی کے خدشات پیداہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں لنڈاکے ایک کنسائمنٹ میں ای پی زیڈکے انویسٹرکی جانب سے درآمدی قیمت میں غلط بیانی کرکے ای پی زیڈ منتقل کیاجارہاتھاجس کے باعث اس کنسائمنٹ کاای پی زیڈمیں داخلہ روک دیاگیااوردودن تک بانڈڈکیریئرکی گاڑی بھی ای پی زیڈکے گیٹ پر کھڑی رہی جس پر بانڈڈکیریئرکا لائسنس بلاک ہوگیا۔واضح رہے کہ بانڈڈکیریئرکوپورٹ قاسم سے ای پی زیڈکنسائمنٹس منتقل کرنے کے لئے 24گھنٹے درکارہوتے ہیںاوراگر24گھنٹے سے زیادہ ہوجائیں تواس کا لائسنس خودبخودمنجمدہوجاتاہے تاہم لائسنس دوبارہ بحال ہونے تک بانڈڈکیریئرکوئی بھی کنسائمنٹ منتقل نہیں کرسکتا۔اس سلسلے میں متاثرہ بانڈڈکیریئرسے رابطہ کیاگیا توانہوں نے بتایاکہ ای پی زیڈکے انویسٹرکے جرم کی سزابانڈڈکیریئرکو بھی مل رہی ہے اوردودن کاعرصہ گذرنے کے باوجود لائسنس بحال نہیں کیاگیاجس سے پورٹ پر کھڑے بے شمارکنسائمنٹس کی ای پی زیڈمنتقلی روک گئی ہے اورایکسپورٹ کے کنسائمنٹس کی تیاری میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button