Exclusive Reports

بارہ سو(1200)سے زائد نادہندہ کلیئرنگ ایجنٹس کی فہرست جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ریونیو بورڈ نے12سو سے زائد کلیئرنگ ایجنٹس کی فہرست جاری کردی ہے جنھوںنے گذشتہ کئی سالوں سے سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس آربی کی جانب سے محکمہ کسٹمزسے درآمدی ڈیٹاحاصل کیاگیاجس میں کلیئرنگ ایجنٹس نے سیکڑوں کی تعدادمیں درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی تاہم کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے عوض کلیئرنگ ایجنٹس نے درآمدکنندگان کو اپنی خدمات کے عوض جو رقوم وصول ہوئی اس پر 1289کلیئرنگ ایجنٹس نے 2011تا2018کے دوران سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع نہیں کروائے ۔ذرائع نے بتایاکہ سندھ ریونیو بورڈ نے گوشوارے جمع نہ کروانے والے کلیئرنگ ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں کلیئرنگ ایجنٹس کی سیلزٹیکس رجسٹریشن کو منسوخ کیاجائے گا اوردوسرے مرحلے میں نیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این)کو بلاک کردیاجائے گاجس کے بعد کلیئرنگ ایجنٹس کارروباری سرگرمیاں نہیں کرسکیں گے۔اس ضمن میں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ارشدخورشید سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ ایس آربی کی جانب جاری کی جانے والی فہرست کی تفصیلی سے جائزہ لیاگیا جس سے اس امرکی تصدیق ہوئی ہے کہ 1289کی فہرست میں صرف 600کلیئرنگ ایجنٹس ہیں باقی ٹریڈرزیادرآمدکنندگان ہیں جن کے کنسائمنٹس کلیئرنگ ایجنٹس نے کلیئرکروائے ہیں۔

 

 

 

Sindh Revenue Board Issue 1289 Non Filers Clearing Agents List

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button