Eham Khabar

سندھ ہائیکورٹ کا کیمیکل کے کنسائمنٹ کی نیلامی پر حکم امنتاع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کیمیکل کے کنسائمنٹ کی نیلامی کوروکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حکم امتناعہ جاری کردیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزبرجرپینٹ پاکستان لمیٹڈکی جانب سے کورین کا بناہواخام مال (کیمیکل )دبئی سے درآمدکیاگیاتھالیکن محکمہ کسٹمزکی جانب سے کنسائمنٹ کو انڈین اورجن ظاہرکرکے روک کیاگیاتھااور بعدازاں کنسائمنٹ کی نیلامی کے احکامات جاری کئے گئے جس پر میسرزبرجرپینٹ پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے عدالت سے رجوع کیاگیاجس میں کیس کی پیروی ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل ریان ضیاءنے کی تاہم کیس کی سماعت کے دوران ایڈوکیٹ ریان ضیاءکی جانب سے عدالت میں ٹھوس دلائل پیش کئے گئے جس پر عدالت نے فوری طورپر کنسائمنٹ کی نیلامی روکنے کے احکامات دیتے ہوئے کیس کافیصلہ آنے تک حکم امتناع جاری کردیاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button