سندھ ہائیکورٹ ،کلکٹرپورٹ قاسم کو 6نومبرکو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمدنہ کرنے پر کلکٹرپورٹ قاسم کو 6نومبرکو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔چوہدری اسٹیل ملزکی جانب سے اسٹیل اسکریپ کاکنسائمنٹ درآمدکیاگیاجس کی کلیئرنس پورٹ قاسم کلکٹریٹ کی جانب سے روک دی گئی تھی جس پر درآمدکنندہ میسرزچوہدری اسٹیل ری رول ملزنے عدالت جانے کا فیصلہ کیاچورہدی اسٹیل ملزکے کیس کی پیروی ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے ایڈوکیٹ ریان ضٰیاءاورعمران اقبال کی جانب سے کی گئی ،کسٹمزاپیلنٹ ٹربیونل کی جانب سے 28اگست2018کو چوہدری اسٹیل ری رولزملزکے حق میں فیصلہ کیاگیاجس پر محکمہ کی جانب سے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائرکی گئی ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکلاءکے ٹھوس دلائل کی روشنی میں سندھ ہائیکورٹ نے 22اگست2019کو درآمدکنندہ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کلکٹریٹ کو کنسائمنٹ ریلیزکرنے کے احکامات جاری کئے لیکن پورٹ قاسم کلکٹریٹ کی جانب سے عدالت کے فیصلے پر عملدرآمدنہیں کیاگیاجس پر عدالت نے کلکٹرپورٹ قاسم کو 6نومبر2019کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں اورکہاگیاہے کہ کلکٹریٹ کنسائمنٹ ریلیزنہ کرنے پر اپناموقف بیان کرے۔
Sindh High Court order collector port qaim to appear in Court on 6 November 2019