Eham Khabar

سندھ ہائیکورٹ نے ایل ای ڈی لائٹس کیس میں درج کی گئی ایف آئی آرمیں نامزدافراد کے خلاف کارروائی سے روک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کی جانب سے ایل ای ڈی لائٹس وپرزہ جات کے کنسائمنٹس پر درج کی گئی تین ایف آئی آرزمیں نامزددرآمدکنندگان کوعارضی ضمانت دیتے ہوئے محکمہ کسٹمزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایف آئی آرمیں نامزدافرادکے خلاف سماعت کی اگلی تاریخ تک کوئی کارروائی نہ کی جائے اوران کاموقف سناجائے۔ہائیکورٹ نے اپنے جاری کردہ فیصلہ میں کہاکہ درآمدکنندگان کی جانب سے درآمدکئے جانے والے ایل ای ڈی لائٹس وپرزہ جات کے کنسائمنٹس قانون کے مطابق درآمدکئے گئے تھے جوکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے کسٹمزقوانین کے مطابق کنسائمنٹس کی اسسمنٹ نہیں کی گئی اورمحکمہ کی جانب سے جلدبازی میں ایف آئی آرکااندراج کیاگیاتومحکمہ کوچائیے کہ ایف آئی آرمیں نامزدافرادکو موقف کو سناجائے ۔عدالت نے اپنے جاری کردہ آرڈرمیں کہاہے کہ درآمدکئے جانے والے ایل ای ڈی لائٹس کے کنسائمنٹس کی کسٹمزقوانین کے مطابق پروسیسنگ کی جارہی تھی تاہم محکمہ کسٹمزکی جانب سے جلدبازی میںانڈرانوئسنگ کے الزامات عائد کرکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک دی گئی ۔اسی طرح سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کو بھی احکامات جاری کئے ہیں وہ ایل ای ڈی لائٹس کے درآمدی کنسائمنٹ پر درج کی جانے والی ایف آرمیں نامزددرآمدکنندہ کے خلاف اگلی سماعت تک کارروائی نہ کی جائے جبکہ عدالت نے درآمدکنندہ کو عارضی ضمانت بھی دیدی ہے۔

 

 

 

 

Sindh High Court grant Bail to Importers of LED Lights

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button