Eham Khabar

ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ نے سندھ ہائیکورٹ سے کنسائمنٹس کی عارضی ریلیزکے احکامات حاصل کرلئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پولیسٹرفلمٹ یارن،پی بی سی کوٹیڈفیبرک،سینتھٹک ربڑ اورنیچرل راربڑکے کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندگان میں شامل میسرزعافہ ٹیکسٹائل، میسرز عابد انٹرپرائزز، میسرز کیوٹیٹ ایجنسیز،میسرزایورشاہین بزنس،میسرزانٹرنیشنل انٹرپرائززاورمیسرزپرویزسنزکی جانب سے درآمدکئے جانے والے مزکورہ اشیاءکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس محکمہ کسٹمزنے زائد درآمدی ویلیوپر کی گئی تھی جس پردرآمدکنندگان میں شامل میسرزعافہ ٹیکسٹائل،میسرزعابدانٹرپرائزز،میسرزکیوٹیٹ ایجنسیز،میسرزایورشاہین بزنس،میسرزانٹرنیشنل انٹرپرائزز،میسرزپرویزسنزنے محکمہ کسٹمزکی جانب سے لگائی جانے والی زائد درآمدی ویلیوکوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتاہم میسرز ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے ایڈوکیٹ ریان ضیاءکی جانب سے کیسوں کی پیروی کی گئی ۔میسرزایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے ایڈوکیٹ دوران سماعت دلائل پیش کئے گئے جس پر عدالت نے بطورسیکورٹی بینک گارنٹی یا پے آرڈرکے عوض مذکورہ کنسائمنٹس کی عار¾ضی کلیئرنس کے الگ الگ احکاما ت جاری کردیئے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button