Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کراچی ایئرپورٹ سے کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کلکٹریٹ نے کرنسی کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر ائرپورٹ عدیم خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ کراچی ایئرپورٹ سے کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرعدیم خان نے ایڈیشنل کلکٹرایئرپورٹ محمدفیصل خان کوبیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کیں جس پرایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ محمد فیصل خان کو فوری طور پر ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے احکامات جاری کیں کراچی سے قطرایئرلائن کے ذریعے دوحہ جانے والے شہزادنامی مسافرکو5ستمبرکوصبح2بجے شک کی بنیادپرروک کراس کی تلاشی لی گئی تودوران تلاشی اس کے سامان سے 20ہزار امریکی ڈالربرآمدہوئے جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے ضبط کر لیا گیا ہے۔ دیگر سہولت کاروںاورمہم سازوں کو گرفتار کرنے کے لیے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے تاکہ حوالہ ہنڈی منی لانڈرنگ کے اصل محرکات اور عناصر کا پتہ لگانے کے لیے فنانسرز بھی زیر تفتیش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button