Breaking NewsEham KhabarGenernal News
اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں دفتری وکاروباری اوقات کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رنضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران بینک کے دفتری اورکاروباری اوقات جاری کردیئے ہیں اورتمام بینک ،ترقیاتی مالی ادارے ارمائیگروفنانس بینک کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مذکورہ ادارے پیرتاجمعرات صبح نوبجے سے سہ پہرساڑھے تین بجے تک کام کریں گے جبکہ دوبجے سے ڈھائی بجے تک نمازکا وقفہ ہوگااس کے علاوہ بروزجمعہ بینک صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہرایک بجے تک بغیرکسی وقفہ کے کام کریں گے۔ اسٹیٹ بینک نے مالیاتی ادروں بشمول تمام بینکوں کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پبلک ڈیلنگ کے لئے مزکورہ تمام ادارے پیرتاجمعرات صبح نوبجے سے دوپہردوبجے تک جبکہ بروزجمعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہرایک بجے تک بغیرکسی وقفہ کے اپنی خدمات انجام دیں گے۔