Eham Khabar
محکمہ کسٹمزکااسمگل شدہ چھالیہ کے نام پر تاجروں کوحراساں کرنے کاسلسلہ جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ کی جانب سے بلاجوازماڑی پورٹرک اڈے پر چھاپہ مارکرتیارشدہ میٹروسپاری کو اسمگل شدہ ظاہرکرکے قبضہ میں لے لیاہے جبکہ فیروزپروڈکٹ کے پاس اس کے تمام ترقانونی دستاویزات موجودہیں جو کہ محکمہ کسٹمزکو مہیاکردیئے گئے ہیں جس کے بعد محکمہ کسٹمز پکڑی ہوئی تیارشدہ سپاری کے 201کارٹن فوری طورپر چھوڑے ۔متاثرہ تاجر(میسرزفیروزپروڈکٹ)کا کہناہے کہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے اس قسم کی بلاجوازکارروائی سے فیروزپروڈکٹ کو پریشان کیاجارہاہے ،متاثرہ تاجر نے مزید بتایاکہ ایک جانب سے محکمہ کسٹمزکے بلاجوازچھاپوں سے مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے جبکہ دوسری جانب دونمبرسپاری بنانے والوں نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے۔