Exclusive Reports

اپریزمنٹ ویسٹ،جعلسازی کے ذریعے کی جانے والی چھالیہ اورالیکٹرونکس اشیاءکے کنسائمنٹ کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے کنٹینرنمبرمیں ردوبدل کئے جانے والے چھالیہ اورالیکٹرونکس اشیاءکے کنسائمنٹ کی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان میں شامل میسرزقاری ٹریڈرزکے محمدوقار،میسرزامپکس انٹرنیشنل کے فراست علی ،میسرزسیف الرحمن اینڈبرادرزکے سیف الرحمن،مسیرزفیسی لیٹی شپنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر،کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل کے سپروائزرناصربرکت علی،چیکرولید علی، ،محمدسلیم ڈیسک آفیسرابراہیم کو گرفتارکر لیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ واجد علی کو خفیہ اطلاع ملی محکمہ کسٹمزکی جانب سے ضبط کئے گئے چھالیہ اورالیکٹرونکس اشیاءکنٹینرکو جعلسازی کے ذریعے کلیئرکرکے اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرواجد علی فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیںتاہم ایڈیشنل کلکٹرسعیدوٹوکی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرفلک شیر،پرنسپل اپریزرشفیع اللہ ،اپریزنگ آفیسرغنی سومرو پر مشتمل ٹیم نے فوری طورکراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل جاکر جوٹرمینل کے گیٹ سے باہر جانے والے کنسائمنٹ کوروک کر کنٹینرز کی دوبارہ جانچ پڑتال کی توکنٹینرسے استعمال شدہ کپڑوں اورماربل کی بجائے 27.48ٹن چھالیہ ،استعمال شدہ ´ڈائلیس مشین،سرکٹ بریکر، کاپر ریفریجریٹر ٹیوب، بال اینڈرول بیرنگ،موبائل فونز،ٹیبلیٹ،سی سی ٹی وی کیمرے،سیٹلائٹ ریسیور،فنگرپرنگ ریڈربرآمدہوئے۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزقاری ٹریڈرزکی جانب سے درآمدکئے جانے والے استعمال شدہ کپڑوں اورماربل کے کنٹینرزکو کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزکے اسٹاف کی مددسے کنٹینرزپر موجودنمبرکو ٹمپرکروایاکرایسے تبدیل کردیاگیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ آراینڈڈی کی ٹیم نے اس امرکا انکشاف کیاکہ کنٹینرکے دروازے پر موجودنمبرکنٹینرکے اندرکے حصہ میں لکھے ہوئے نمبرسے مختلف ہے جیسے جعلسازی کے ذریعے کلیئرکیاجارہاتھا ۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی درآمد قیمت 5لاکھ 65ہزارروپے ظاہرکی جبکہ جعلسازی کے ذریعے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹ کی کل مالیت 10کروڑ64لاکھ روپے ہے جس پر 7کروڑ66لاکھ50ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جارہی تھی۔واضح رہے کہ کلیئرکئے جانے والے کنٹینرزکو محکمہ کسٹمزکی جانب سے چھالیہ اورالیکٹرونکس اشیاءکے اسمگلنگ کے باعث پہلے ہی ضبط کرلیاگیاتھالیکن کنٹینرنمبرکو ٹمپرکرکے اس کی کلیئرنس کی جارہی تھی۔

 

 

 

 

 

Try to Clear Old and Use Cloths Consignment through Tamper in Container Number

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button