انڈر انوائسنگ کو قابل سزا جرم میں لانے کیلئے قانون سازی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت انڈر انوائسنگ کو قابل سزا جرم کی فہرست میں لانے کیلئے قانون سازی کرے گی جوکہ ممکنہ طور پر آئندہ بجٹ میں پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت انڈر انوائسنگ کو روکنے پر خاص توجہ دے رہی ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا سالانہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف چائنا سے 6 ارب ڈالرز کی انڈر انوائسنگ ہورہی ہے جس پر براہ راست ڈیٹا شیئرنگ کی وجہ سے اس کی روک تھام کی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انڈر انوائسنگ کے خلاف موجودہ قوانین بہت نرم ہیں جس کی وجہ سے کئی امپورٹرز غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جبکہ اس کے ذریعہ منی لانڈرنگ کے شواہد بھی ملے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈر انوائسنگ کو روکنے کے لئے کی جانے والی قانون سازی میں تجویز کی جانے والی سزاﺅں میں منی لانڈرنگ اور ٹیررز فنانسنگ کے لئے دی جانے والی سزائیں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔
Under Invoicing