ویلڈنگ الیکٹروڈ کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے” ویلڈنگ الیکٹروڈ“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت ”ویلڈنگ الیکٹروڈ“ ویلیوایشن رولنگ نمبر1211/2017جاری کردی گئی ہے۔مذکورہ ویلیویشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمدکئے جانے والے ایم ایس ویلڈنگ الیکٹروڈ”اے ڈبلوایس ،ای 6013،(a)گلڈن برج،اسٹون برج کی درآمدی ویلیو 0.70ڈالر فی کلوگرام، جے 421 برج، جے 422 برج، بٹرفلائی ،سپرٹائیگر،سن اسٹار0.78ڈالر فی کلوگرام،پراماﺅنٹ،ایم تی ،دیگربرانڈ0.82ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے ایم ایس ویلڈنگ الیکٹروڈ”اے ڈبلو ایس ، ای 6013،(a)گلڈن برج،اسٹون برج ،جے421برج،جے422برج،بٹرفلائی ،سپرٹائیگر،سن اسٹار،پراماﺅنٹ،ایم تی ،دیگر برانڈ 0.90 ڈالر فی کلوگرام،چائناسے درآمدکئے جانے والے ایم ایس ویلڈنگ الیکٹروڈ”اے ڈبلوایس ،ای 7018،(a)گلڈن برج،اسٹون برج کی درآمدی ویلیو 0.80ڈالر فی کلوگرام،جے421برج،جے422برج،بٹرفلائی ،سپر ٹائیگر، سن اسٹار0.85ڈالر فی کلوگرام،پراماﺅنٹ،ایم تی ،دیگربرانڈ0.92ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے ایم ایس ویلڈنگ الیکٹروڈ”اے ڈبلوایس ،ای 7018،(a)گلڈن برج،اسٹون برج،جے421برج،جے422برج،بٹرفلائی ،سپر ٹائیگر،سن اسٹار،پراماﺅنٹ،ایم تی ،دیگربرانڈ0.98ڈالر فی کلوگرام,چائنا سے درآمدکئے جانے والے ایس ایس ویلڈنگ الیکٹروڈکی درآمدی ویلیو2.80ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے ایس ایس ویلڈنگ الیکٹروڈکی درآمدی ویلیو3.23ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکئے جانے والے برونزویلڈنگ الیکٹروڈکی درآمدی ویلیو8ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے برونزویلڈنگ الیکٹروڈکی درآمدی ویلیو9.05ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔