Eham Khabar

کوکنگ رینج کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”کوکنگ رینج“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”کوکنگ رینج“کی رولنگ نمبر1280/2018جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمدکئے جانے والے کوکنگ رینج ہوڈچمنی (ٹائپ ،آئی لینڈہوڈ،سیلنگ ماﺅنٹیڈ) کی درآمدی ویلیوAکیٹگری 530ڈالر فی عدد،Bکیٹگری 415ڈالر فی عدد،Cکیٹگری 320ڈالرفی عدد، چائنا سے درآمدکئے جانے والے کوکنگ رینج ہوڈچمنی (ٹائپ ،چمنی ہوڈ،وال ماﺅنٹیڈ) کی درآمدی ویلیوAکیٹگری 295ڈالر فی عدد،Bکیٹگری 220ڈالر فی عدد،Cکیٹگری 165ڈالرفی عدد، چائنا سے درآمدکئے جانے والے کوکنگ رینج ہوڈچمنی (ٹائپ ،سلم ہوڈ) کی درآمدی ویلیوAکیٹگری 130ڈالر فی عدد،Bکیٹگری 98ڈالر فی عدد،Cکیٹگری 80ڈالرفی عددمقررکی گئی ہے جبکہ یورپ اورامریکہ سے درآمدکئے جانے والے کوکننگ رینج ہوڈچمنی ،اسلینڈہوڈسیلنگ مائنڈیڈکی درآمدی ویلی560ڈالر فی عدد،چمنی ہوڈوال مائنڈیڈ320ڈالر فی عدد،سلم ہوڈ140ڈالر فی عددمختص کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button